دنیا

کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم جاری، ایک حریت پسند شہید

شیعہ نیوز : بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ تازہ واقعے میں قابض بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے محاصرہ کیا اور اس دوران نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید، جبکہ 134 افراد زخمی اورگھر گھر تلاشی کی آڑ میں طلباء سمیت ناصرف 97 معصوم شہری گرفتار کئے گئے بلکہ چادر اور چار دیواری کی حرمت بھی پامال کی گئی۔

بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد سے خواتین، بچے بزرگ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ 7 دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

تقریبا روزانہ کوئی نہ کوئی کشمیری شہری بھارتی فوج کے ظلم کا شکار ہو جاتا ہے جس پر عالمی برادری بھی خاموش ہے، اقوام متحدہ بھی خاموش ہے اور او آئی سی بھی خاموش۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button