دنیا

کشمیر میں خونریزی کیلئے اسرائیل سے بموں کی کھیپ بھارت پہنچ گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی جانب سے جدید اسپائس 2000 اور مارک 84 بموں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمارت کو بطور خاص تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل اسرائیل کے تیار کردہ بموں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں بموں کی کھیپ کو گوالیار ایئر بیس پہ وصول کیا گیا ہے جس کو ایئر فورس میں شامل میراج طیاروں کا مرکز کہا جاتا ہے۔

چونکہ اسرائیل کے تیار کردہ اسپائس 2000 بموں کو تیکنیکی اعتبار سے فائر کرنے کی صلاحیت صرف میراج طیاروں میں ہے اس لیے وصول ہونے والے بموں کی پہلی کھیپ وہیں رکھی گئی ہے۔

بھارت کی ایئرفورس نے اسرائیل کے ساتھ 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مارک 84 قسم کے بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

ان بموں کی خاص بات عمارت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہونا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے فروری میں انہی اسپائس بموں کا استعمال بالاکوٹ حملے میں کیا تھا جبکہ مارک 84 اسرائیلی ساخت کا ایسا جدید بم ہے جو پوری عمارت کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button