دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر میں مظالم پر لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارتی حکومت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے خلاف آج لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے ایک بڑ مظاہرہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے 15 اگست کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، تاہم لندن میں ہونے والے مظاہرے کی اپیل جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی درجنوں مختلف تنظیموں نے بھی کر رکھی ہے۔

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا باقاعدہ اعلان زلفی بخاری نے کیا تھا جو سمندر پار پاکستانیوں کے امور کے لیے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہیں۔

بی جے پی حکومت کی طرف سے آئین کے آرٹیل 370 کی منسوخی کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے خلاف برطانیہ میں قوم پرست کشمیری تنظیموں کی طرف سے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ ان تنظیموں سے منسلک طلباء نے اس حوالے سے منگل کو مظاہرے کی تیاری کی اور اس کے لیے خصوصی بینرز اور تصاویر آوازیں کیں۔

آج کے مظاہرے کی اپیل چند سکھ تنظیموں نے بھی کر رکھی ہے۔

گزشتہ پیر سے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے ہو رہے ہیں، تاہم منتظمین کا دعویٰ ہے کہ آج کے مظاہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

دوسری جانب انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مودی حکومت کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اعلان کے حق میں بھی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین کی متوقع تعداد اور کسی ہنگامی صوت حال کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں میٹروپولیٹن پولیس کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button