دنیا

کشمیر میں پابندیاں خطے کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔

ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔

ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیٹی نے کہا ہے کہ 8 جولائی کی پورٹ میں کشمیرمیں ہندوستانی اقدامات کا ذکرکیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ کشمیرکی انتظامیہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے کے لیے عقوبت خانوں کا استعمال کرتی ہے اور وادی میں مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ماورائےعدالت قتل کیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر میں اختلاف رائے دبانے کے لیے ذرائع مواصلات بند کرتا ہے اور ذرائع مواصلات پر موجودہ پابندی کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس وقت کشمیر کے سیاسی قائدین زیر حراست ہیں اور کشمیر میں تازہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید ابتر کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button