پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر و یمن پر احتجاج کیا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے چار فروری بروز جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر و یمن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن کا کہنا ہے ملک بھر کی طرح سندھ بالخصوص شہر قائد کی تمام جامع مساجد کے باہر کشمیر و یمن کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، احتجاجی مظاہروں کی قیادت علماء و ذاکرین کریں گے، شہر قائد کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثناء عشری امام بارگاہ کھارادر کے باہر کیا جائے گا، جس سے صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ یمن و کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جس پر عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ریلیوں کا مقصد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو توجہ دونوں ایشوز پر مبذول کروانا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان نے کہا کہ یمن میں نام نہاد سعودی اتحاد اور یو اے ای کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے ردعمل میں یمنی مجاہدین نے میزائل داغے تو پوری دنیا میں شور مچ گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مظلوم کیساتھ ہیں، کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر بھی مودی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کشمیری بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ ترجمان کے مطابق ریلیوں میں دیگر مکاتب فکر کے علماء بھی شریک ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button