
کشميریوں کے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کیا جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام کشمیر اور یمن کے مظلوم عوام پر جارحانہ مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشميری ہمارے بھائی ہیں ان کے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کیا جائے، کشمیری عوام پربھارتی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسلام آباد،مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یکجہتی کشمیر و یمن ریلی
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کا قتل عام جاری ہے، یمنی عوام پر بمباری کرکے ان کے اسکول، تعلیمی ادارے اور اسپتال تباہ کردیئے گئے ہیں، آخر جارح 39 ملکی افواج کس قانون کے تحت یمنیوں کا خون بہا رہی ہیں، پاکستانی عوام کا اپنی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ ظالم کی بجائے مظلوم کی حمایت کرے۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل نذیر حسین جعفری، آئی ایس او کے رہنما اظہار الحسن، اللہ بخش میرالی اور سید لعل شاہ نے بھی خطاب کیا۔