دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں

شیعہ نیوز: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری گزشتہ 75 سال سے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی اور فوجی قبضہ جاری رکھنے کیلئے 1947ء سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جاری جدوجہد کو دبانے کیلئے 1989ء سے اب تک 96 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے، ان میں سے 7 ہزار 325 کو حراست کے دوران اور جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا جبکہ 8 ہزار سے زائد کو دوران حراست لاپتہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے امکانات میں اضافہ، ایک لاکھ صہیونی نقل مکانی پر مجبور

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو بین الاقوامی قانون کے تحت بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہیں اور عالمی برادری کو کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی اور سیاسی ناانصافیوں سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام بالخصوص نوجوان بھارتی تسلط سے جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور بھارت کی ہندوتوا حکومت وحشیانہ فوجی طاقت کے استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام جانی و مالی قربانیاں دینے کے باوجود اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی ہر قیمت پر جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں اور وہ ایک دن ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے باہمت عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارت کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button