پاکستانی شیعہ خبریں

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم سے روکا نہیں جا سکتا، علامہ افضل حیدری

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ظلم سے مٹایا نہیں جا سکتا، کشمیری رہنما یاسین کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ان کی خاندان سے ملاقات کروائی جائے۔ یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سزا سنانا بھارت کا اعتراف شکست ہے، عالمی برادری خاص طور پر امت مسلمہ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھر پور حمایت کریں، دنیا بھر کے حریت پسند، کشمیری رہنما کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا 1947ء سے جاری جدوجہد آزادی بہت جلد کامیاب ہوگی، عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افسوس انسانی حقوق کی دعویدار عالمی تنظیمیں اور ادارے مسلمانوں کیخلاف ہونیوالے مظالم سے نظریں چرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ توہین رسالت کے واقعات ہو رہے ہیں، مگر عدلیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا امت مسلمہ کو کشمیر اور فلسطین میں جاری بھارتی اور اسرائیلی فوج کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔ تمام اسلامی ممالک پر دونوں ریاستوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی قرض ہے، جسے اب ادا ہونا چاہیے۔ کشمیر اور فلسطین اس دنیا میں پرانے مسائل ہیں، جنہیں اقوام متحدہ نے حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ حتیٰ کہ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ کئی مسلم ممالک بھی بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button