دنیا

کشمیریوں کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گیلانی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وادی کشمیرجموں ریجن اور لداخ کے عوام سے چٹان کی طرح متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی شناخت، مذہب اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنے ایک پیغام میں بزرگ رہنماء سید علی گیلانی نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں ہر گز رائیگا نہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد ہی طلوع ہوگا۔

انہوں نے تمام کشمیری سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم میں اس کا آلہ کار بننے سے اجتناب کریں۔

سیدعلی گیلانی نے کشمیرپولیس کے اہلکاروں سے کہا کہ وہ بھارت کی سہولت کاری سے گریز کریں تاکہ ان کی اپنی مائیں، بہنیں اور بھائی بھارت کے مکروہ ہندتوا نظریہ کا غلام بننے سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں تیزی کیلئے جلد ہی معاشرے کے تمام طبقوں کیلئے آزادی کیلنڈر جاری کیاجائے گا۔ سیدعلی گیلانی نے حریت رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ عوام الناس کے ساتھ مکمل طور پر وابستہ رہیں اور بھارت کے قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد میں رہنمائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button