پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
دیامر ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کی حمایت جبکہ ان پر طاقت کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کاظم میثم
شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ چلاس میں ڈیم متاثرین پر طاقت کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم عوامی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ عوام پر ظلم نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی جبکہ دہشتگرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ دیامر ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوامی مطالبات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے ورنہ سکردو میں بھی احتجاج شروع ہوگا، طاقت کا استعمال کسی صورت درست نہیں، دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دیامر کے عوام کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے اور معاوضہ ادا کیا جائے۔