پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج بھی اقبال کا نظریہ پاکستان کو فکری اور معاشی غلامی سے نکالنے کے لیے نسخہ کیمیا ہے،قائد حزب اختلاف کاظم میثم

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال مشرق کا بلند ستارا تھا۔ مشرقی فیلسوف میں اقبال کا رتبہ بہت بلند ہے

شیعہ نیوز : اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے نو نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے علامہ اقبال پبلک سکول کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر آرٹس کی نمائش کا جائزہ بھی لیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال مشرق کا بلند ستارا تھا۔ مشرقی فیلسوف میں اقبال کا رتبہ بہت بلند ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں اقبال کے نظریہ نے حریت کی روح پھونکی۔ آج بھی اقبال کا نظریہ پاکستان کو فکری اور معاشی غلامی سے نکالنے کے لیے نسخہ کیمیا ہے۔ اقبال کے نظریات نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی تھی آج بھی انقلاب اسلامی ایران کے اسباب میں اقبال کے نظریات کو بھی سبب قرار دیتے تھے۔ اقبال مشرق تہذیب و تمدن کو ہی آئیڈل جبکہ مغربی تہذیب کو شاخ نازک پہ بنایا ہوا آشیانہ قرار دیتے تھے۔ ہمیں اقبال کے نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اہم دن کے انعقاد پر پرنسپل اورسٹاف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button