پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہماری جماعت اور قیادت کی جدوجہد ہی ہر مظلوم کیلئے امید کی کرن ہے، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم

ہماری مختصر سیاسی تاریخ شاہد ہے کہ ہم ہر صورت میں عوامی حقوق کا دفاع کرنے والے ہیں

شیعہ نیوز : گلگت بلتستان کے یوتھ سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا تاریخی استقبال کریں گے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے رہنما مجلس وحدت مسلمین ابراہیم آزاد کے ہمراہ وحدت یوتھ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عظمت شہدا و حمایت فلسطین کانفرنس اور چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان قائد وحدت ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد اور گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی یوتھ نئی تاریخ رقم کرے گی۔ یوتھ باشعور ہونے کے ساتھ ساتھ پرعزم ہوتے ہیں۔ ہماری جدوجہد کا مقصد طاقت کا حصول نہیں بلکہ خدمت اور اعلی انسانی اقدار کا تحفظ بلخصوص ظلم ستیزی، قانون و آئین کی عملداری، اخلاقی قدروں کی حفاظت، خطے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل لیے جدوجہد اور معاشرتی تطہیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ و مسیحائے ملت شہیدہ ڈاکٹر ثریا نثار کھوسہ کے بہیمانہ قتل کو 20 سال بیت گئے،تکفیری قاتل تاحال آزاد

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اور قیادت کی جدوجہد ہی ہر مظلوم کے لیے امید کی کرن ہے۔ ہماری مختصر سیاسی تاریخ شاہد ہے کہ ہم ہر صورت میں عوامی حقوق کا دفاع کرنے والے ہیں، امن رواداری اخوت و بھائی چارگی کے فضا کو قائم کرنے والے ہیں۔ عصر حاظر میں مسئلہ فلسطین ہو یا دیگر عوامی ایشو ہمیں فرنٹ سے کردار ادا کرنا ہے۔ ہم اس وطن کے بیٹے ہیں اور اس کی اصولی بنیادوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ ہم جمہوری سیاسی جدوجہد کے ذریعے اور عوامی طاقت سے ہی اس خطے کی خدمت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری یوتھ ہمارا خوبصورت چہرہ ہے۔ ہمیں نظریاتی عنوان سے، فعالیت اور کردار کے عنوان سے منفرد و ممتاز ہونا ہے۔ ہم نے ہر پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرنی ہے ہم نے ہر ظالم کی مخالفت کرنی ہے کیونکہ ہماری جماعت کا سیاسی خط یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان ہمارا حوصلہ ہے۔ ان جوانوں کے حوصلے سے ہم آگے بڑھیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button