پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بہت جلد پی ٹی آئی کےتمام بھگوڑے ارکان نااہل ہونگے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

اس وقت نااہلی کی تلوار غداروں کے سروں پر لٹک رہی ہے۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ بہت جلد پی ٹی آئی کے بھگوڑے ارکان نااہل ہونگے۔ ایک انٹرویو میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی سے بغاوت کر کے حکومت کا حصہ بن گئے ہیں ان پر 62 اور 63 کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی مجلس عزاء میں پودے تقسیم کرتے ہوئے شجرکاری کی تاکید

یہ قانون صرف خالد خورشید کے لئے مخصوص ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اگر پی ٹی آئی کالعدم ہوتی ہے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے اسمبلی ممبرز بن کر حکومت کے جو ممبران حصہ ہیں وہ بھی نااہل ہونگے، اس وقت نااہلی کی تلوار غداروں کے سروں پر لٹک رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button