
اسرائیلی افواج کو غزہ میں رکھنا نیتن یاہو کا احمقانہ فیصلہ ہے، ابو عبیدہ
شیعہ نیوز: بیت حانون میں کامیاب آپریشن اور اسرائیلی فوج کو دھچکا دینے کا ذکر کرتے ہوئے شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں اپنی افواج کو رکھنا غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا احمقانہ ترین فیصلہ ہے۔
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ بیت حانون میں مشترکہ آپریشن صیہونیوں کے لیے ایک نیا دھچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل نے نیتن یاہو کے دفتر کو نشانہ بنایا، صیہونی ذرائع کا بڑا اعتراف
انہوں نے کہا کہ یہ ضرب ان جگہوں پر لگائی گئی جنہیں قابض حکومت اپنے لیے محفوظ سمجھتی تھی۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے تاکید کی کہ غزہ کے شمال سے جنوب تک (روزانہ کی بنیاد پر) دشمن کے ساتھ ہمارے مزاحمت کاروں کی جنگ صیہونی حکومت کو مزید شکستوں سے دوچار کرے گی۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ اس غاصب حکومت نے حال ہی میں اپنے سپاہیوں کو جہنم سے نجات دلائی، مگر ہو سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں اس کوشش میں ناکام ہو جائے اور مزید قیدی ہمارے ہاتھ لگ جائیں۔