پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خیرپور سبیل حملہ کیس،شیعہ علماء کونسل کی کوششوں سے عزاداروں کی ضمانتیں منظور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کی کوششوں سےدوران عشرہ محرم الحرام سبیل امام حسینؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کےحملے کےبعد ریاستی مدعیت میں بیلنس پالیسی کے تحت درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزاداران حسینی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی ہدایت پر محرم الحرام کمیٹی ضلع خیرپور کے ایڈووکیٹ سید شہباز علی شاہ اور شیعہ رابطہ کونسل خیرپور کے لیگل کمیٹی کے ایڈووکیٹ علی اکبر شر کی کوششوں سے 11 محرم الحرام کو اسٹیٹ کی جانب سےعزاداران حسینی پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج مقدمہ میں نامزد تمام عزاداران کی ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت سے منظور ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین امام حسینؑ کو سہولیات فراہم کی جائیں، ساجد طوری کا بلاول بھٹو کو خط

عزاداران حسینی کی ضمانت کی منظوری میں خصوصی تعاون پرشیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ نے ایڈووکیٹ جناب سجاد حسین کولاچی صاحب ایڈووکیٹ معظم علی بلوچ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جن کے تعاون سے یہ ضمانتیں ممکن ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button