دنیاہفتہ کی اہم خبریں

خانۂ کعبہ پر یہودیوں کو لانے کی تیاریاں مکمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرزمین حجاز پر قابض امریکی اسلام کے ٹھیکیدار آل سعود نے ایک بار پھر کعبے کو یہودیوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دی۔ امریکی محکمہ دفاع نے بھی سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا ابھرتے ہوئے سنگین خطرے کو روکنےکے لیے سعودی عرب میں اپنے وسائل اور فوجی دستوں کو تعینات کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہناہے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 500 فوجیوں کی تعیناتی گزشتہ ماہ پینٹاگون کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کا حصہ ہے۔ گزشتہ ماہ پینٹاگون نے مشرقی وسطیٰ میں ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فوجی کہاں کہاں تعینات ہوں گے۔ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے 2003ء میں عراق جنگ کے اختتام پر سعودی عرب سے تمام فوجی واپس بلا لیے تھے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثرو رسوخ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ قبلہ اول پر قبضے کے بعد آل یہود نے اپنے رفیق آل سعود کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے قبلہ خانہ کعبہ پر بھی قبضے کے منصوبے کو آگے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ سعودی بادشاہ کے اس اقدام کے بعد امت مسلمہ میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button