خانیوال: عبدالحکیم سے اربعین واک کے گرفتار اسیران رہا
شیعہ نیوز: عبدالحکیم سے تعلق رکھنے والے پانچ اسیران اربعین واک کو خانیوال کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والوں میں جواد حسین جوئیہ، مختار حسین، شفقت حسین، سجاد حسین اور دیگر شامل تھے۔
رہائی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی سیال، مبشر حسن بھٹہ، عدیل عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔
واضح رہے کہ اربعین واک نکالنے کی پلاننگ کرنے پر عبدالحکیم سے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں 12 افراد کو 6 اکتوبر کو تھانہ حویلی کورنگا سے رہا کیا گیا تھا جبکہ باقی افراد کو آج ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا ہے، رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ ہم عزاداری سید الشہداء کے قیام کے لیے اسیر ہوئے ہیں، جو کہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ روز اربعین نے پاکستان میں ایک تاریخ رقم کی ہے، ملتان شہر سے عزاداروں نے مجالس اور جلوسوں میں شریک ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔