پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کھرمنگ، شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام شہداء اسلام کانفرنس کا انعقاد

کانفرس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار کے مظوم عوام مسلسل دہشت گردوں کے ہاتھوں محصور ہونے کی وجہ سے وہاں غذائی قلت اور انسانی المیہ کا خدشہ ہے، لہٰذا وفاقی حکومت، افواج پاکستان اور کے پی کے کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد پاراچنار کا راستہ دہشتگردوں سے آزاد کیا جائ

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر کمنگو میں شہداء اسلام کانفرس و برائے ایصال ثواب مرحوم آیۃ اللہ العظمی شیخ غلام حسنین نجفی شعبانی و سید حسن نصراللہ شہید، سید صفی الدین شہید، شہدائے جامشورو، زاکر اہل بیت آخون زاہد علی مرحوم مہدی آباد، یونٹ صدر محمود آباد کراچی محمد علی ندیم مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس و کانفرس سے سید اکبر شاہ رضوی ضلعی صدر، شیخ محمد علی زاکری نائب امام جمعہ والجماعت مہدی آباد اور شیخ عابد حسین حافظی امام جمعہ و الجماعت طولتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم، صحت اور سپیشل ایجوکیشن میں لوکل چھٹی ختم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد لوکل چھٹی کو بحال کیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس کی زمہ داری موجودہ صوبائی حکومت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی کاروائی، ڈیرہ غازی خان میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

کانفرس میں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار کے مظوم عوام مسلسل دہشت گردوں کے ہاتھوں محصور ہونے کی وجہ سے وہاں غذائی قلت اور انسانی المیہ کا خدشہ ہے، لہٰذا وفاقی حکومت، افواج پاکستان اور کے پی کے کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد پاراچنار کا راستہ دہشتگردوں سے آزاد کیا جائے اور جلد وہاں جانے کا راستہ کھولا جائے۔ کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کیے جائیں، وطن عزیز میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کانفرس میں شام میں علوی اور شیعہ فرقے پر بہیمانہ تشدد اور ظلم کی بھرپور مذمت کی گئی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہاں کے علوی اور شیعہ فرقہ کے افراد کو تحفظ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرس سے پہلے مرحومین کی ارواح اور درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button