مشرق وسطی

خطے کے عوام کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہوں گی۔ ایرانی صدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ایران ، عراق ، شام ، لبنان ، افغانستان ، پاکستان یمن اور علاقے کے دیگر ملکوں کے خلاف امریکی سازشیں ان ملکوں کے عوام کی استقامت و پامردی کی بدولت ناکام ہوکر رہیں گی۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ بلاشبہہ علاقے کے عوام دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں اور ایرانی قوم تو اس میدان میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی حکومت دشمن کے منصوبے کو ناکام اور پابندیوں کو ناکارہ بنانے کے لئے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں ہوئی ہے کہا کہ ایران مختلف راستوں اور طریقوں منجملہ ملکی پیداوار کی تقویت اور مذاکرات کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتا ہے ۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں ملک کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی و پیشرفت نے ملک کو تقریبا ایک ارب ڈالر کا فائدہ پہنچایا ہے اور اس شعبے میں وہ اپنے پیروں پرکھڑا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اب دوائیں اور دیگر طبی ساز وسامان درآمد نہیں کرتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button