مشرق وسطی

خطے کی نامناسب صورتحال کی وجہ امریکہ کی شرانگیزی ہے، رہبر معظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے قطری امیر کے ساتھ ایک ملاقات میں فرمایا ہے کہ خطے کے نامناسب حالات کی وجہ امریکہ اور اس کے رفقائے کار کی شرانگیزی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایران اور صدر مملکت نے بارہا علاقائی ممالک کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات پر دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

انہوں نے خطے کی نامناسب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطی حالیہ صورتحال کی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادی کے فسادات ہیں جن کے خلاف مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ہے۔

انہوں نے ایران اور قطر کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کی سطح ناقابل قبول ہے اور ایران اور قطر کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہونا ہوگا۔

اس ملاقات میں ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی بھی شریک تھے۔

اس موقع پر امیر قطر نے آیت اللہ خامنہ ای کےساتھ ملاقات سے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خطی صورتحال کو دشوار قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم علاقائی تعاون کے فروغ کی تجویز سے اتفاق کرتے ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

امیر قطر نے تہران میں اپنی حالیہ ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا آئندہ تین مہینوں کے دوران ایران اور قطر کے مشترکہ تعاون کمیشن کا قیام عمل میں آئے گا جس سے دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات کو فروغ مل جائے گا۔

انہوں نے قطر مخالف پابندیوں کے دوران ایران کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button