اسلام آباد، جامعہ نعیمیہ میں خاتون جنت ؑکانفرنس کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام نویں سالانہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد مدرسہ ہٰذا میں کیا گیا۔جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی عبدالخبیر آزاد، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، معروف مذہبی و علمی شخصیات اور جید علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس میں خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی عظمت و صداقت کے حوالے سے قرارداد بھی یپش کی گئی جس کی شرکاء نے پرزور انداز میں تائید کی۔تقریب کے اختتام پر جامعہ نعیمیہ کے فارغ التحصیل طلبا مولانامیں خبیر احمد آزاد اور سید ناصر شیرازی نے اسناد تقسیم کیں اور انہیں عبا و قبا پہنائیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں 22رجب یوم صادق آل محمدؐ کے طور پر منایا جائے گا ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
سید ناصر شیرازی نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے پرنسپل اور جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے فارغ التحصیل طلباء کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جامعہ نعیمہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ اہل علم حضرات اپنی سعی جاری رکھیں گے۔