دنیا

خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے نائب وزیرخارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے مزید فوجی روانہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینین نےبدھ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی خلیج فارس میں کشیدگی کے حل میں کوئی مدد نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئل تنصیبات کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آنا چاہئے۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ، سعودی عرب اور امارات کی درخواست پر خلیج فارس کے علاقے میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ نے اگست دوہزار انیس میں آبنائے ہرمزکے قریب ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ڈرون طیارے کو ایران کے ہاتھوں مار گرائے جانے کے بعد ایک بحری اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button