پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کے مسائل، علامہ ساجد نقوی سے خدام زائرین پاکستان کے وفد کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے خدام زائرین پاکستان کے اعلی سطحی وفد نےملاقات کی جس میںپاکستانی زائرین کے مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

خدام زائرین کے وفد نے عراق میں زمینی بارڈر بند ہونے ،اربعین پر زائرین کے مسائل، ایران میں موجودہ انشورنس کا اضافی بوجھ زائرین پر ڈالے جانے، پی سی آر ٹیسٹ کا دوبارہ ہونا، ایرانی ڈبل انٹری ویزے کے لئے عراق ویزے کی شرط کا ہونا سمیت مختلف اہم مسائل سےآگاہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیو ایم رہنماکے اہم عراقی شخصیات سے رابطے

علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ زائرین بائی روڈ عراق جاسکیں ، اس سلسلے میں اپنے دفاتر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وفدمیں خدام زائرین پاکستان کے مرکزی سنیئر نائب صدر سید امداد حسین شاہ ہمدانی ، مرکزی سیکرٹری جنرل ملک عمران اصغر نجفی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد اشرف صدیقی ،ضلعی صدر اٹک سید ماجد حسین نقوی، مجلس عاملہ کے سنیئر رکن سید شاہد عباس کاظمی ،خادم زائرین سید اظہر حسین کاظمی ، سنیئر رکن خدام زائرین پاکستان روالپنڈی ڈویژن سردار افتخار حسین صاحب شامل تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button