پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بڑی خبر، جعفرطیارسوسائٹی میں قتل ہونے والے مومن کے قاتل پکڑے گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفرطیارسوسائٹی ملیرکراچی میں مومن عزادارقمر رضا کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے 2 قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق قتل کی واردات میں ٹک ٹاکرز کا گروہ ملوث ہے۔ جنہوںنے تھرل کیلئےچوک پر کھڑے شخص کو گولی ماری جو بعد میں جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں چند روز قبل قتل کیئے جانے والے قمر رضا کے 2 قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جبکہ مزید دو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزم فاضل نے تھرل کیلئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماری جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوئی۔واقعے کی cctv فوٹیج سے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے 23 دسمبر 2021 کو غازی چوک جعفر طیار میں شہری قمر رضا پر فائرنگ کی، دوران علاج زخمی شہری قمر رضا اگلے روز جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں زائرین امام رضا ؑ کیلئے بڑی خوشخبری، براہ راست مشہد کی پرواز شروع ہوگئی

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن مزید دو ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات فراہم کیں۔

گرفتار ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے ۔

گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزمان ے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سعید احمد اور فاضل علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیرپور کے علاقے لقمان سے اپنی عزیزہ کے انتقال پر جعفرطیار آنے والے مومن قمر رضا کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ رکشے کے انتظار میں غازی چوک جعفرطیار پر کھڑے تھے، گولی لگنے کے بعد انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوروز زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button