پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افسوسناک خبر، شاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی کے قاتل کو ضمانت ملنے کا امکان

بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد اکرم لاہوری نے 1996ء میں نامور ذاکر اہل بیتؑ و شاعر محسن نقوی کو شہید کردیا تھا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ذاکر ہل بیتؑ و شاعر شہید محسن نقوی کے قاتل و بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد اکرم لاہوری کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ذاکر ہل بیتؑ و شاعر شہید محسن نقوی کے قاتل و بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد اجمل عرف اکرم لاہوری کی لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میںضمانت کی درخواست پرآج سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر مدعی فریق سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں بھارتی فنڈڈ جیو جنگ گروپ ایک مرتبہ پھر شیعہ مخالف زہر اگلنے لگا

واضح رہےکہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد اکرم لاہوری نے 1996ء میں نامور ذاکر اہل بیتؑ و شاعر محسن نقوی کو شہید کردیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نےقاتل اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق دہشتگرد اجمل عرف اکرم لاہوری نے 1996 میں نامور شاعر محسن نقوی کو شہید کیا تھا۔

یاد رہے کہ ملزم اکرم لاہوری 100 سے زیادہ ہائی پروفائل قتلوں میں ملوث رہا ہے۔ کئی کیسوں میں پھانسی کی سزا پا چکا ہے، مگر آج تک ان سزاوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button