
بچوں کا قتل اور ہسپتالوں پر بمباری اس جنگ میں دشمن کی واحد کامیابی ہے
شیعہ نیوز:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے ٹینکوں کو مزاحمتی قوتوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور شدید جھڑپوں نے انہیں پسپائی اختیار کرنے اور اپنا رخ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمتی قوتیں صیہونی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر رہی ہیں، کہا: "تصادم غیر مساوی ہے لیکن اس نے خطے کی سب سے طاقتور قوت کو خوفزدہ کر دیا ہے۔”
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں آج کی جھڑپوں کے دوران مزید 5 فوجیوں کو کھو دیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 4 کمانڈوز اور پیرا ٹروپرز تھے جو سرنگ کے دھماکے سے ہلاک ہوئے، اور ایک افسر اور 4 فوجی شدید زخمی ہوئے۔
القسام کے ترجمان نے کہا کہ بچوں کا قتل اور ہسپتالوں پر بمباری اس جنگ میں دشمن کی واحد کامیابی ہے، اور کہا کہ فوری اور آسان انتقام صرف [صہیونی] اندرونی محاذ کو مطمئن کرنا ہے۔
انہوں نے اس جنگ میں 160 سے زائد صیہونی فوجی گاڑیوں کی تباہی کی ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی: ہماری مزاحمتی قوتوں کی قربانی فتح کا پیش خیمہ ہے۔