دنیا

کریات شمونا روحوں کا شہر، صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے حملے کے نتائج

شیعہ نیوز: صیہونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں اور صیہونی کالونیوں پر حزب اللہ لبنان کے مسلسل حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کریات شمونا ، روحوں کا شہر بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی حمایت اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ لبنان کی فوجی کارروائیوں سے کریات شمونا، بھوتوں کے شہر میں تبدیل ہوگيا ہے۔

صیہونی ميڈیا رپورٹ میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شہر کریات شمونا میں کوئی ایمرجنسی مرکز موجود نہیں ہے، کہا گیا ہے کہ اس شہر میں رفت و آمد اتنی کم ہوچکی ہے کہ بلدیہ نے سیگنل لائٹوں کو آف کردیا ہے اور وہاں صرف ایک سوپرمارکیٹ کھلی ہوئی ہے جو دوپہر کے وقت بند ہوجاتی ہے اور بھیڑيے اور دیگر درندہ جانور کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھین : ایران اور سری لنکا کے صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس

رپورٹ کے مطابق شمالی مقبوضہ فلسطین کی موجودہ حقیقت یہ ہے کہ جنوبی لبنان سے ملحق شمالی مقبوضہ فلسطین کی سرحدی پٹی سے پانچ کلومیٹر اندر تک کا علاقہ صیہونیوں کے لئے سیکورٹی زون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

لبنان سے ہونے والے ہر روز کے میزائل حملے کے پیش نظر اسرائیلی کابینہ نے لبنانی سرحد سے پانچ کلومیٹر اندر تک کے پینتالیس علاقوں کو خالی کرلیا ہے۔

حزب اللہ لبنان، صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد گذشتہ کئی مہینوں سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حملے کر رہی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے جوابی حملوں سے صیہونی کالونیوں کے انتہا پسند صیہونیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے اور سرحد کے قریب واقع صیہونی کالونیاں خالی ہوگئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button