مشرق وسطی

کسی بھی قیمت پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: ہادی العامری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں الفتح الائنس کے صدر نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بیجنگ بغداد معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دی۔

الغدیر ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس کے صدر ہادی العامری نے عراق میں امریکی مداخلتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے چین کی جانب سے عراق کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو، ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کی فراہمی کے عملی ہونے میں رخنہ اندازی کی اور اگر امریکی اثر و رسوخ اور سازشوں کا مقابلہ کیا جائے تو عراق میں بجلی کا بحران حل ہو جائیگا۔

عراق کی سابقہ حکومت نے دورہ چین کے دوران بہت سے اقتصادی منصوبوں پر دستخط کئے تھے تاہم مصطفی الکاظمی کی حکومت نے امریکی دباو میں آ کر انھیں منسوخ کردیا۔

ہادی العامری نے اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طور اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار نہیں کئے جائیں گے اور دشمنوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button