اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان کوالالمپورسمٹ میں شرکت کرتے تو اچھا ہوتا، طیب اردغان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرتے۔

تفصیلات کے مطابق، ترک صدر طیب اردغان نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاک ترک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے جب کہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک امور پر بات کے لیے فروری میں پاکستان کا دورہ کروں گا، اچھا ہوتا اگر ترتیب شدہ پروگرام کے تحت عمران خان کوالالمپورسمٹ میں شرکت کرتے۔

واضح رہے کہ ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو فون پر وزیراعظم مہاتر محمد سے معذرت کی کہ وہ اس سمٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔کوالالمپورسمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگی۔

کوالالمپور سمٹ میںاسلامی ممالک ایران، ترکی، قطر، انڈونیشیا اور ملیشیا کی قیادت کے علاوہ کئی دیگر اسلامی ملکوں کے رہنما شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button