پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی ٹارگٹ کلنگ میں واٹر بورڈ اور KMC کے ملازمین ملوث ہیں، شرجیل میمن

شیعہ نیوز (کراچی) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان میں اکثریت سرکاری ملازموں کی ہوتی ہےاور ان کا تعلق کے ایم سی اور واٹر بورڈ سے ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان میں اکثریت سرکاری ملازموں کی ہوتی ہے اور ان کا تعلق کے ایم سی اور واٹر بورڈ سے ہوتا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کراچی میں امن و امان کا مسئلہ 25 برس پراناہے، وزیر اعلیٰ سندھ کی نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جتنا کام کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور اس پر ہم سب کو فخر ہے، اسی ٹارگٹ آپریشن کے نتیجے میں ہمارے سیکڑوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں، پولیس نے کئی اہم واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button