
کرم کے حالات پر کوہاٹ جرگہ آج کیا اعلان کرے گا؟
پاراچنار دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، کراچی،لاہور، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میںبھی دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے
شیعہ نیوز: ضلع کرم میں قیام امن اور 80 روز سے بند پشاور پاراچنارمین شاہراہ کھولنے کے لیے کوہاٹ میں ملتوی شدہ گرینڈ امن جرگہ آج دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ جرگہ ممبر لائق اورکزئی کے مطابق فریقین کے ساتھ مزاکراتی عمل مکمل ہو چکا ہے آج حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
مین شاہراہ بند ہونے سے پاراچنار سمیت پاک افغان سرحد پر واقع دیہاتوں میں بھی روزمرہ اشیاء کی قلت ہے۔ راستوں کی بندش کے خلاف پارا چنار میں بھی متاثرہ شہریوں نے شدید سردی میںایک ہفتے سے دھرنا دیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر معظم کا خصوصی پیغام
پاراچنار دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے پشاور، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، کراچی،لاہور، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میںبھی دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔.
ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کو ادویات پہنچانے اور مریضوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس چلائی جارہی ہے۔ پاراچنار میںقبائلی عمائدین اور اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپتالوںمیںادویات کی کمی اور بہتر علاج کے لیے پشاور منتقل نہ کیے جانے کی وجہ سے 100 سےز ائد بچوں سمیت بڑی تعداد میں مریض شہید ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث راستے بند کئے ہوئے ہیں.