پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کوہاٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام یومِ قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس
شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام 23 مارچ 2024 کو قومی مرکز کچہ پکہ کوہاٹ میں "یومِ قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس اینڈ افطار ڈنر” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن ذیلی نظارت علامہ نور آغا بہشتی، علامہ زاہد حسین انقلابی، رکن ذیلی نظارت و سابق ڈویژنل صدر نوید انجم نے کانفرنس سے خطابت کی۔ مقررین نے خطابت میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ریاستی بیانیہ پر قائم رہنا چاہیے جو کہ 23 مارچ 1940 قرارداد پاکستان کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا خودمختار پاکستان اور آزاد فلسطین کا حصول تھا۔ موجودہ ملکی و عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حقیقت میں 1940ء کے قرارداد کی یاددہانی کراتے ہوئے پاکستان اور فلسطین پر قابض عالمی استکباری و شیطانی طاقتوں کی انتہائی ظلم و بربریت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس میں ڈویژنل صدر حسن رضا سمیت ڈویژنل کابینہ اور سابقینِ امامیہ شریک ہوئے۔