پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی مجلس برسی کا انعقاد

شیعہ نیوز:عالم اسلام کے عظیم ہیرو شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے سلسلے میں کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا، جس میں علاقے بھر کے قرآن سنٹرز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر شہید سلیمانی کی یاد میں تقریری، منقبت خوانی، مضمون نویسی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیااور شہید سلیمانی کے پیروکار جوانوں کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں علامہ سید قیصر عباس الحسینی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button