اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوہاٹ، حکومت کو انتہائی مطلوب دو اشتہاری تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز: سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے مختلف کارروائیوں میں دو تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے سروں کی قیمت 50 لاکھ اور 5 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری دہشت گرد عبدالوہاب ولد نواب خان تعلق ضلع اورکزئی اور طارق عرف ایاز ولد سبیل خان تعلق ضلع اورکزئی کو گرفتار کرلیا۔کے پی حکومت نے عبدالوہاب خان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ اور طارق عرف ایاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے کی ہوئی ہے۔ مذکورہ دہشت گرد کوہاٹ ریجن کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے اور ان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button