پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوٹ ادو: شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ''استقبال محرم الحرام کانفرنس'' کا انعقاد

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جعفریہ کونسل کا اجلاس، استحکام پاکستان کانفرنس و استقبال محرم الحرام کانفرنس جامعہ ریاض العلوم محمود کوٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے کی۔ نامزد ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ اور دیگر علمائے کرام، ذمہ داران، تنظیمی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: علامہ مقصود علی ڈومکی کی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات

اس موقع پر ڈویژن بھر کے مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، صوبائی اور مقامی انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کریں، پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے میدان میں موجود ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button