پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کراچی پولیس پر حملہ انٹیلیجنس اداروں کی کارگردی پر سوالیہ نشان ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے کراچی میں ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔
علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے بعد کراچی پولیس آفس پر حملہ انٹیلیجنس اداروں کی کارگردی پر سوالیہ نشان ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف دوبارہ آپریشن کا آغاز ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا ہے ۔
علامہ صادق جعفری نے مطالبہ کیا کہ ملک پھر میں کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔