دنیاہفتہ کی اہم خبریں

سعودی سفیر کی قربت ٹھکرانے والی بنگلا دیشی حسینہ گرفتار

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان پر کوئی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جرم ثابت نہیں ہوتا تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

شیعہ نیوز: بنگلہ دیش کی ماڈل، اداکارہ اور مس ارتھ بنگلہ دیش 2020 کی فاتح میگھنا عالم کو سعودی سفیر کے ساتھ مبینہ تعلقات اور اس کی بیوی سے رابطے کے بعد تنازع کا شکار ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری 10 اپریل 2025 کو ڈھاکہ میں فیس بک لائیو کے دوران عمل میں آئی، جب وہ مبینہ طور پر سعودی سفیر کے خلاف الزامات لگا رہی تھیں۔ انہیں "اسپیشل پاورز ایکٹ 1974کے تحت گرفتار کر کے کشم پور جیل منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  علامہ جواد نقوی نے ایک بارپھر فوجی جمہوریت کی حمایت میں بیان داغ دیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

حکام کا کہنا ہے کہ میگھنا عالم کی سرگرمیاں بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی تھیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس گرفتاری کو آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان پر کوئی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جرم ثابت نہیں ہوتا تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button