سعودی عرب 100 سال میں بھی یمنیوں کو نہیں ہرا سکتا
سعودی عرب 100 سال تک بھی جارحیت کرے تو یمنیوں کو شکست نہیں دے سکتا۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے سعودی عرب اور یمن جنگ کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب 100 سال تک بھی جارحیت کرے تو یمنیوں کو شکست نہیں دے سکتا۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی اس سے زیادہ بے عزتی کیا ہوسکتی ہے کہ دنیا کا اسٹیٹ آف آرٹ اسلحہ ان کے پاس موجود ہے، پیسہ ان کے پاس ہے، دنیا کی سپر پاور ان کے ساتھ کھڑی ہے، 41 اسلامی ممالک کا اتحاد ان کے ساتھ ہےاسکے باوجود یمن کی معصوم عوام جن کے پاس نہ پیسہ ہے، نہ اسلحہ ہے اس کے باوجود یہ یمنیوں کو شکست نہیں دے سکے۔
قرآن مجید میں اللہ پاک کا وعدہ ہے کہ ایمان سے بڑھ کر کوئی بڑی دولت نہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اگلے سو سال بھی لگا رہے تو وہ اس ایمان کو شکست نہیں دے سکتا، جو یمنی لوگوں کے اندر ہے، اس کا ادراک دیر یا جلدسعودی عرب کو ہو جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یمن کو جو تباہ کرنا تھا کر دیا، ملک کو برباد کر دیا، اس کی اقتصادی حالت بدتر ہوگئی ہے، اب وہاں کوئی حکومت نہیں، اس سے بڑھ کر آپ یمنیوں کے ساتھ کیا کرسکتے ہیں۔؟ میری سعودی عرب سے مراد بادشاہت ہے، یہ کبھی ایمان کو شکست نہیں دے سکتے۔