اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

کوالالمپور سمٹ امریکی تسلط سے خروج کی ابتدا ہے، مہدی المشاط

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے کوالالمپور میں اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کو امریکی تسلط سے خارج ہونے کے لئے مشترکہ اسلامی تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا ہے۔

المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے امید ظاہر کی ہے کہ کوالالمپور میں متعدد اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس سے امریکی تسلط کے خاتمے کے لئے بات چیت اور تعاون کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوگا۔

مہدی المشاط نے موجودہ صورتحال میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دعوت پر عالم اسلام کے مختلف معاملات جیسے یمن پر حملہ ، صدی معاہدے اور دنیا میں کمزور اسلامی اقلیتوں کے سلسلہ میں اسلامی ممالک کے موقف کو واضح کرنے کے لیے اس اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کوالالمپور سمٹ اسلامی امت کے مسائل کے عملی حل اوراسلامی اتحاد کو مستحکم کرنے نیز اسے امریکی معاشی اور سیاسی تسلط سے باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین نے یمنی جنگ کے مختلف محاذوں پر سعودی عرب کی طرف سے جاری حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں تیاری اور چوکسی کے عروج پر ہیں، اور یہ سعودی اتحاد کسی بھی نئی جارحیت کے جواب میں یمنیوں کے انوکھے ردعمل سے حیران رہ جائے گا۔

المشاط نے یمن کے مقبوضہ علاقوں میں عسکریت پسندوں سے وابستہ افراد کے دائرہ میں توسیع کرکے یمنی صوبوں کو توڑنے کے سعودی اتحاد کے منصوبے کا انتباہ دیا اور یمن کی تمام قومی قوتوں سے ان سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button