کچلاک، ایف سی اہلکاروں پر حملہ تین جوان شھید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک دشمن دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نشانہ بنایا گیا۔حملے میں ایف سی کے 3 جوان موقع پر ہی شھید ہوگئے۔حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایف سی کے اہلکار معمول کا گشت کرتے ہوئے پرانے کچلاک بائی پاس پر پہنچے تو وہاں دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول بم ایک شدید دھماکے سے پھٹ گیا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار موقع پر ہی شھید ہوگئے، جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امداد کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے نصب کئے گئے بم کے دھماکے میں شھید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں سپاہی مولا بخش ،حوالدار فرید اور حوالدار ذاکر شامل ہیں ،جبکہ اعظم ، راشد ، شیر اعظم ، ندیم اور داد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ دھماکے میں تقریباً نوکلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔