مشرق وسطی

کردستان انتظامیہ تیل کی اسمگلنگ بند کرے: عراق کا الٹی میٹم

شیعہ نیوز:عراقی رکن پارلیمان جاسم الموسوی نے بتایا ہے کہ اس ملک کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عراقی کردستان سے تیل کی اسمگلنگ ختم کرنے اور برآمدات کو قانونی شکل دینے کے لئے چھے مہینے کی مہلت مقرر کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہلت اس لئے دی گئی ہے کہ کرد انتظامیہ، اس دوران قومی کمپنی سومو کے ذریعے تیل کی برآمدات کو یقینی بنا سکے۔

عراق کے رکن پارلیمان جاسم الموسوی نے بتایا ہے کہ اس فیصلے کے تحت، کردستان کے تیل اور گیس کے قانون کی تکمیل کی جائے گی تا کہ عراق سے برآمد ہونے والے تیل پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق کی نئی حکومت، کردستان انتظامیہ کو ملک کے اصولوں اور قوانین سے ہٹ کر تیل کی برآمدات کی اجازت نہیں دے گی ۔

عراق کی پارلیمان کے ارکان نے اس سے قبل بھی بتایا تھا کہ روزانہ ساڑھے چار لاکھ بیرل تیل عراقی کردستان سے غیرقانونی طریقے سے صیہونی حکومت کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button