مشرق وسطی

کردستان امریکی انخلاء میں بغداد کے حکم کا پابند ہے۔ مہدی کریم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن مہدی عبدالکریم نے کردستان کے علاقے سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں کہا ہے کہ کردستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا مسئلہ عراق کی مرکزی حکومت کے فیصلے پر منحصر ہے۔

مہدی عبدالکریم نے ایک عراقی نیوز چینل کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردستان اپنے علاقوں سے امریکی افواج کے انخلاء کے امکان کو رد نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے بھی اس مسئلے میں مرکزی عراقی حکومت کی پیروی پر مبنی کردستان حکومت کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے اربیل کے دورے کے موقع پر مسعود بارزانی نے ان کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے میں جو فیصلہ کرے گی۔کردستان حکومت بھی عراقی سالمیت اور حکمرانی کے احترام میں اسکی پیروی کریگی۔

عراق میں موجود امریکی افواج کی طرف سے آئے دن کے دہشت گردانہ اقدامات اور بالآخر عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ان کے متعدد ساتھیوں کے ہمراہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اپنی سرزمین سے غیرملکی افواج کے نکال باہر کئے جانے کی قرارداد منظور کر لی تھی جسکے بعد حکومتی و عوامی سطح پر عراق سے غیرملکی افواج کے انخلاء کی کمپین زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button