
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ضلع کرم: فریقین کے تمام بنکرز مسمار کر دیے ہیں، آئی جی خیبر پختونخوا
آئی جی خیبرپختونخوا زوالفقار حمید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کرم سمیت پورے صوبہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کر کے امن کا گہوارا بنایا جائے گا
شیعہ نیوز: آئی جی خیبر پختونخوا زوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ضلع کرم میں فریقین کے تمام بنکرز مسمار کر دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: نوشکی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 خودکش جیکٹس برآمد
آئی جی خیبر پختونخوا زوالفقار حمید نے مزید بتایا کہ امن معاہدے کی رو سے رضاکارانہ طور پر اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔ آئی جی خیبرپختونخوا زوالفقار حمید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کرم سمیت پورے صوبہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کر کے امن کا گہوارا بنایا جائے گا۔