اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ضلع کُرم میں درجنوں افراد کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، لیاقت بلوچ
ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں
شیعہ نیوز : جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں جاری کشیدگی قابو نہ ہوئی تو پورا خطہ فرقہ واریت کی آگ میں جل سکتا ہے
ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔ کرم میں درجنوں افراد کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اگر ایک ضلع میں امن قائم نہیں کر سکتی تو پورے صوبے کے معاملات کیسے چلائے گی۔