مشرق وسطی

کویت میں کرپشن کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کویتی عوام نے ملک میں جاری کرپشن کے خلاف اور ناگفتہ بہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال اور اسی طرح نیشنلٹی دینے سے متعلق قانون کے خلاف کل رات الاردہ اسکوائر پر مظاہرہ کیا اور ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویتی عوام ملک میں جاری کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مظاہرین ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق کویتی عوام کو مظاہرے کی دعوت گزشتہ چند روز سے دی جا رہی تھی تاہم 2 کویتی نوجوانوں زاید العصمی اوربدر مرسال الفضلی کی ہلاکت کے بعد اس میں شدت آئی اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button