
لاہور: جنگی حالات میں ایرانی حمایت پر تمام مکاتب فکر کے نمائندہ وفد کی ایرانی حکام سے ملاقات
دونوں فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی و مذہبی روابط بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کا ثبوت ہیں، ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا
شیعہ نیوز: تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام، ممتاز وکلا، انجمن تاجران اور مختلف سماجی و مذہبی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے آج جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل لاہور مہران موحد، اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان پر موجودہ نازک حالات کے دوران ایران کی جانب سے بھرپور سفارتی اور اخلاقی حمایت پر اظہار تشکر کرنا تھا۔ وفد نے خاص طور پر ایرانی حکومت کے سینئر نمائندے جناب ڈاکٹر عراقچی کو فی الفور پاکستان بھیجنے اور مکمل تعاون کی پیشکش کرنے پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطی کا ممکنہ پانچ نکاتی ایجنڈا
ملاقات کے دوران باہمی تعلقات، مذہبی ہم آہنگی، ثقافتی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی و مذہبی روابط بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کا ثبوت ہیں۔ ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب علامہ علی اکبر کاظمی، مرکزی کوارڈینیٹر خطبا ذاکرین ونگ علامہ حسن رضا ہمدانی، مذہبی سیاسی رہنما امیر عباس مرزا، پیر عثمان نوری، علامہ وقارالحسنین نقوی، ظہیر کربلائی، سید وجاہت نقوی و دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔