اہم پاکستانی خبریں

لاہور، انار کلی دھماکہ کے2 ملزم جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے انارکلی بم دھماکہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد ثناءاللہ اور عبدالرزاق کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزمان کو تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ سی ٹی ڈی نے دو ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے لوٹوں کے خلاف فیصلہ دے کر پاکستان کی اخلاقیات کو گرنے سے بچالیا، عمران خان

سی ٹی ڈی کے انسپکٹر منیر احمد نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ثناء اللہ اور عبدالرزاق کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ ملزمان انارکلی دھماکہ میں ملوث ہیں۔ مزید تفتیش کیلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔ انارکلی دھماکہ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button