پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور دھماکہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کا خاکہ تیار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں ملتان روڈ پر چوبرجی کے قریب رکشے میں ہونیوالے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گرفتار رکشہ ڈرائیورکی مدد سے کالعدم سپاہ صحابہ کے مبینہ دہشتگرد کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔

جمعہ کے روز ملتان روڈ پر ایک رکشہ میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں سی ٹی ڈی کے مطابق رکشہ ڈرائیور رمضان سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ گرفتار رکشہ ڈرائیور رمضان نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بتایا کہ اس نے شیراکوٹ کے قریب سے ایک سواری کو بٹھایا اور سمن آباد اُتار دیا تھا، جس کے کچھ ہی دیر بعد زور دار دھماکہ ہو گیا۔

رکشہ ڈرائیور رمضان نے مبینہ دہشتگرد کا حلیہ بتا دیا۔ محمد رمضان کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگرد کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ رمضان کے ابتدائی بیان کے مطابق دہشتگرد نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور براون رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی، جس نے شیرا کوٹ سے رکشہ میں بیٹھ کر بارودی مواد رکشہ میں نصب کیا تھا۔

خاکہ جاری کرنے کے بعد سمن آباد اترنے والے مبینہ دہشتگرد کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رکشہ ڈرائیور کے بیان کی سی سی ٹی وی کیمروں سے تصدیق کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتک 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جس سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button