اہم پاکستانی خبریں

لاہور، دربار بی بی پاکدامن زائرین کیلئے باقاعدہ کھول دیا گیا

شیعہ نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر دربار کھولنے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاوسنگ علی اظفر ناصر، سیکرٹری اوقاف سمیت محکمہ اوقاف کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دربار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر کا کام ایک عرصے سے تاخیر کا شکار تھا، اور زائرین کو شدید مشکلات تھیں۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب دربار کی عمارت کو بھی عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا ہے جبکہ مزار میں زائرین کی گنجائش بھی بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیئے جلانے کیلئے بھی دربار میں الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ دربار کو جانیوالے راستے کو بھی کشادہ کر دیا ہے تاکہ زائرین کو آنے جانے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے دیگر درباروں پر بھی ترقیاتی کام جاری ہیں، درباروں کو جرائم پیشہ عناصر سے بھی پاک کریں گے جبکہ زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button