اہم پاکستانی خبریں

لاہور ہائیکورٹ میں سیرت امام حسین ؑ کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائی کورٹ میں "سیرت امام حسین علیہ السلام” کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی جو کہ اتحاد بین مسلمین کا مظہر تھی۔

اس کانفرنس کا اہتمام المصطفٰی لائرز فورم نے کیا۔ تقریب سے المصطفٰی لائرز فورم کے صدر فیاض حسین گوندل، سرپرست اعلٰی لیاقت شمسی، پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کے صدر سید یاور عباس بخاری، پیرا کے صدر شبیر احمد شگری، تحریک وحدت اسلامی کے چئیرمین پرویز اکبر ساقی، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نوبہار شاہ، پیر شفاعت رسول اور ظفر حسین بھٹی نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت کے مختف پہلووں کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں باہمی وحدت کے فروغ پر زور دیا۔ شعرائے کرام نے محمد و آل محمد کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button